کرکٹر کامران اکمل کا بکرا گھر کے باہر سے چوری

لاہور: پاکستان کے نامور کرکٹر کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے لیے لایا گیا بکرا چوری ہوگیا۔ کرکٹر کامران اکمل کا بکرا گھر کے باہر سے چوری ہوگیا۔

وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کے والد کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے 6 بکرے لائے تھے، رات گئے ایک بکرا گھر کے باہر سے چوری ہوگیا۔
کامران اکمل کے والد نے بتایا کہ بکرے کی چوری کے بارے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سیکیورٹی کو بتادیا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹ میں متعدد مقابلوں میں شرکت کرچکے ہیں اور بعض مقابلے اُنہوں نے تن تنہا جتوائے بھی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔