جوبائیڈن کا کملا دیوی کا اپنی نائب کیلیے انتخاب!

واشنگٹن: امریکا کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کملا دیوی ہیرس کو نائب صدر کے لیے چن لیا، خاتون سینیٹر سیٹ کے لیے پہلی جنوبی ایشیائی اور افریقی امیدوار ہوں گی۔
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کملا دیوی ہیرس کو نائب صدر کی امیدوار کے لیے نامزد کردیا، توثیق پارٹی کنونشن میں کی جائے گی، کیلی فورنیا سے خاتون سینیٹر نائب صدر کے لیے پہلی افریقی امیدوار ہوں گی جب کہ جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پہلی امیدوار بھی ہوں گی۔
کملا دیوی ہیرس کے والد کا تعلق جمیکا جب کہ والدہ کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا، سابق صدر بارک اوباما نے نامزدگی کو اچھا فیصلہ قرار دیا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا دیوی ہیرس کو سینیٹ میں سب سے ہولناک رکن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہوئی خراب کارکردگی کے باوجود ان کا انتخاب کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔