قلات: بم دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

کوئٹہ: قلات میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ تین زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں ہونے والے بم دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار موقع پر شہید جب کہ تین زخمی ہوئے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکا جوبان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ تین زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ضیا اللہ لانگو نے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مشیر داخلہ نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والے افراد کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔