اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے انتقال کر گئے!

ممبئی: بولی وُڈ کے لیجنڈ اداکار اور ہمہ جہت خوبیوں کے مالک مرحوم قادر خان کے بڑے بیٹے قدوس خان کینیڈا میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قادر خان کے چھوٹے بیٹے سرفراز خان نے اپنے بھائی عبدالقدوس خان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
سرفراز خان کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس خان کئی ماہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
سرفراز خان نے کہا کہ عبدالقدوس خان کا کئی ماہ سے ڈائیلاسز چل رہا تھا اور وہ طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
خیال رہے کہ اداکار قادر خان 2018 میں انتقال کرگئے تھے، ان کے تین بیٹے عبدالقدوس خان، سرفراز خان اور نواز خان تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔