ججز الزامات پر انکوائری کمیشن قائم، جسٹس (ر) تصدق جیلانی سربراہ مقرر

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے دباؤ ڈالنے کے الزامات پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی، جس کے سربراہ جسٹس تصدق حسین جیلانی ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔ اجلاس زوم پر ہوا جس میں بیشتر وزرا نے آن لائن شرکت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے مبینہ طور پر آئی ایس آئی کے دباؤ ڈالنے کے الزامات پر مبنی خط کی تحقیقات کے انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے کمیشن کے سربراہ کے لیے ناموں پر غور کیا اور جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے نام کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں بشام واقعہ بھی زیر بحث آیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ بشام واقعے کے ذمے داروں کو سزا دی جائے گی، انکوائری کمیٹی کو تین دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ یپش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔