جنید صفدر نے اپنے ولیمے کا کارڈ شیئر کردیا

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے ولیمے کے کارڈ کی تصویر شیئر کردی۔
انسٹاگرام پر جنید صفدر نے ولیمے کے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس حوالے سے اطلاع دی ہے۔
جنید صفدر کی جانب سے شیئر کیے گئے کارڈ پر ان کی اور اہلیہ عائشہ سیف کی تصویر موجود ہے اور ساتھ ہی ولیمے کی تاریخ 17 دسمبر بھی درج کی گئی ہے۔

دھیان رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے تاہم اس حوالے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔