جمائما کا پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے بڑا اعلان

لندن: پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے جمائما نے بڑا اعلان کردیا، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدن پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے خصوصی شو کا اہتمام کررہی ہیں، جسے 20 افراد دیکھ سکیں گے۔

جمائما کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔ اس خصوصی شو کی آمدن پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دی جائے گی۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو فلم کی خصوصی اسکریننگ میں جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ کو ہوسٹ ہوں گی۔
اداکارہ سجل علی بھی جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔