جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی کی والدہ ناہید عباسی انتقال کرگئیں۔
اداکارہ جویریہ عباسی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی والدہ ناہید عباسی کے انتقال کی خبر دی۔
اداکارہ نے مداحوں سے اپنی والدہ کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

جویریہ عباسی کافی عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، اداکار شمعون عباسی سے ان کی شادی ہوئی تھی، بعدازاں ان کی طلاق ہوگئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔ جویریہ کا شمار ٹی وی انڈسٹری کی سینئر اور مقبول اداکارائوں میں ہوتا ہے، جو اپنے یادگار کرداروں کے باعث ناظرین میں بے حد مقبول ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔