کورونا وبا: جب تک ممکن ہوگا تعلیمی ادارے چلتے رہیں گے، وزیر تعلیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران صحت کے حساب سے جب تک ممکن ہوگا تعلیمی ادارے چلتے رہیں گے۔
شفقت محمود نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وزارت صحت کی جانب سے ہدایات پر عمل کرنا چاہیے، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس جمعرات کو ہوگی، جس میں کورونا کی صورت حال کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔ ایسے حالات ابھی نہیں کہ تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے، صحت کے حساب سے جب تک ممکن ہوگا تعلیمی ادارے چلتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کورونا وبا میں معیشت کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہے، کورونا کی صورت حال پر دنیا میں دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی کی مثال دی جاتی ہے۔
امریکی صدارتی انتخاب پر پوچھے گئے سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ امریکا میں جس کی بھی حکومت آئے گی ہم خوش دلی سے ویلکم کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔