جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری و دیگر ملزمان کی چارج شیٹ جاری!

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 13 ملزمان کی جعلی اکاؤنٹس کیسز میں چارج شیٹ جاری کردی گئی۔
احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کردی، جس کے مطابق آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی۔
آصف زرداری نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بینک سے قرض لینے کا منصوبہ بنایا اور جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔ چارج شیٹ کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے کی کرائم پروسیڈ (کالا دھن) چھپانے کے لیے اسے جعلی اکاؤنٹس میں گھمایا گیا۔
آصف علی زرداری نے اپنے موقف میں کہا کہ تمام الزامات کو مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔