اطالوی اداکار مشیل مجھے ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، میرا

کراچی: اداکارہ میرا جو تنازعات کے معاملے میں خاصی شہرت رکھتی ہیں اور اپنی گلابی انگلش کے سبب ان کو کافی ٹرولز کا سامنا بھی رہتا ہے، اب انہوں نے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ اٹلی کے معروف اداکار مشیل مورون ان سے دوستی کرنا چاہتے اور انہیں ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
میرا نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں اُن سے سوال کیا گیا کہ ہالی وُڈ انڈسٹری میں کون سے اداکار اُن کے پسندیدہ ہیں؟
اداکارہ نے جواب میں کہا کہ مجھے کوئی خاص پسند تو نہیں مگر بہت سے ہالی وُڈ اداکار مجھے ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
میرا سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سے ہالی وُڈ اداکار ہیں جو انہیں ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں؟
اداکارہ نے جواب دیا کہ ہالی وُڈ کے ہیرو مشیل مورون مجھے ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے انسٹاگرام پر مجھے میسج کیا اور مجھ سے یہ بات کہی جس پر میں پریشان ہوگئی کیونکہ میں نے کبھی کسی کو ڈیٹ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ مشیل مورون اٹلی سے تعلق رکھتے ہیں جن کی حال ہی میں نیٹ فلکس پر فلم 365 ڈیز ریلیز ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی بے حد مشہور ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔