شعبہ آئی ٹی فعال بنانے کیلیے تجاویز پر جلد فیصلے کیے جائیں، امین الحق
اسلام آباد: وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور اسٹیٹمنٹ کی شرائط ختم کرنا بہتر ہے۔
وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے کہا ہے شعبہ آئی ٹی فعال بنانے اور زرمبادلہ کے زیادہ حصول کے لیے ضروری ہے ان تمام تجاویز پر جلد فیصلے کیے جائیں جو محکمہ خزانہ کو ارسال کی ہیں۔
امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور اسٹیٹمنٹ کی شرائط ختم کرنا بہترہے، سرمایہ کاری کرنے والوں پر کیپیٹل گین ٹیکس کا خاتمہ فائدہ مند ہوسکتا ہے لیکن یہ اقدامات ناکافی ہیں، ایف بی آر کو واضح ہدایات جاری کی جائیں تاکہ ابہام نہ رہے۔