75 روپے کے نئے یادگاری نوٹ کا اجرا

کراچی: بینک دولت پاکستان نے اپنی 75ویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور اسی مناسبت سے 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کررہے ہیں، جو محض ایک مرتبہ جاری ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے نئے 75 روپے کے نوٹ کے فرنٹ پر قائداعظم اور عقب میں محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر موجود ہیں جب کہ نوٹ پر متبادل توانائی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ونڈمل اور سولر پینل بنائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ خطاطی سے بنی اسٹیٹ بینک کی عمارت بھی نوٹ پر موجود ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔