سندھ حکومت کا بڑا قدم، نادرا سے سکسیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کا آغاز

کراچی: اب سندھ میں نادرا دفتر سے سند وراثت (سکسیشن سرٹیفکیٹ) کا اجرا ہوا کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے باضابطہ اس کا افتتاح کردیا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جنوری 2021 میں بل منظور کیا، 28 اپریل کو یہ قانون گزٹ ہوا، 6 ہفتوں کے بعد آج ہم نے نادرا میں اس کا افتتاح کیا ہے
اُن کا کہنا تھا کہ میں ڈی جی نادرا بریگیڈیئر طلعت کا شکرگزار ہوں کہ وہ اسلام آباد سے آئے، ہم اب نادرا کے ذریعے پورے صوبے میں یہ سہولت کے کاؤنٹر بنائیں گے، 25 جون تک پورے صوبے میں یہ سہولت شروع ہوجائے گی، نادرا کا کام بہترین ہے، یہ سکسیشن سرٹیفکیٹ کا کام بھی بہتر انداز میں ہوگا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ پینشن دینے کا کام نادرا خود کررہا ہے، کورونا ویکسین کوئی صوبہ خود نہیں خرید رہا، وفاقی حکومت ویکسین خرید کر صوبوں کو دے رہی ہے، وزیراعظم نے این سی او سی کے اجلاس میں صوبوں کو ہدایت کی تھی کہ ویکسی نیشن تیز کریں، ہم آئندہ تین ماہ میں 10.8 ملین افراد کو ویکسین کرنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ آرڈر پر ہم عمل کریں گے، 25 جون تک پورے صوبے میں یہ سہولت شروع ہو جائے گی، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ بنی گالہ تو ریگولر ہوجائے، لیکن گجر نالہ کے رہائشوں کے گھر مسمار کیے جاتے ہیں، نسلہ ٹاور کیلئے سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے، سپریم کورٹ نے بلڈر کو ہدایت کی ہے کہ وہ رہائشیوں کو معاوضہ دیں، ویکسی نیشن کے نادرا سرٹیفکیٹ میں خامیاں ہوجاتی ہیں، وہ درست ہوجاتی ہیں، سعودی عرب اگر ہمارے ہاں لگنے والی ویکسین کو قبول نہیں کرتا تو یہ خارجہ دفتر کی ناکامی ہے، انہوں نے کہا یو اے ای نے انڈین ایئرلائنز کی اجازت دی لیکن پاکستان ایئرلائنز کو اجازت نہیں، ہم بجٹ جون 28 کو منظور کریں گے، مزدور کارڈ بھی نادرا کے ساتھ شروع ہوجائیں گے، رین ایمرجنسی پلان پر کام ہورہا ہے، ماحولیات تبدیلی کے اثرات اب ظاہر ہورہے ہیں، سمندری طوفان، بارشیں اور گردوباد کے طوفان موسمی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے، میں شہباز گل کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔