اسرائیل کی 11 لاکھ شہریوں کو 24 گھنٹوں میں غزہ خالی کرنے کی دھمکی

غزہ: درندہ صفت اسرائیل نے شمالی غزہ کی 11 لاکھ کی آبادی کو 24 گھنٹوں میں علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔
اسرائیل نے اقوام متحدہ کے حکام سے رابطوں میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ شمالی غزہ کے 11 لاکھ رہائشی 24 گھنٹوں میں علاقہ خالی کردیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی شہری آبادی پر 6 ہزار بم گرانے کا اعتراف کرلیا۔اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں 6 روز کے دوران حماس کے ٹھکانوں پر 4 ہزار ٹن وزنی 6 ہزار بم گرائے گئے ہیں۔ فضائی حملوں میں 3600 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
حماس کے ترجمان ابوعبیدہ نے بیان میں کہا کہ زمینی حملہ کیا گیا تو اسرائیل کی فوج کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے گا۔ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کردیا گیا تھا۔ القدس کے تحفظ کے لیے ایسی مزید کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپریشن الاقصیٰ فلڈ میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے۔
دوسری جانب برطانیہ اسرائیل کی مدد کے لیے نگرانی کا طیارہ، پی 8 طیارے اور میرین کی ایک کمپنی مشرقی بحیرہ روم بھیجے گا جب کہ اسرائیل نے مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے شمالی غزہ کی 11 لاکھ آبادی کو 24 گھنٹے میں علاقہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا ہے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فاسفورس بم پھینکنے کی تصدیق کردی ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے ایک ہنگامی اپیل جاری کی ہے جس میں فلسطینیوں کی انتہائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ہنگامی فنڈنگ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔