اسرائیل کی جانب سے غزہ پر زمینی حملوں کا آغاز

غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زمینی حملے شروع کرنے کی تصدیق ہوگئی۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق اسرائیل کی ڈیفنس فورسز نے غزہ میں زمینی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے حماس کے ٹھکانوں پر کیے گئے۔
اسرائیل کی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئی ڈی ایف نے غزہ کی پٹی میں علاقائی سطح پر حملے کیے ہیں تاکہ علاقے کو عسکریت پسندوں اور ہتھیاروں سے پاک کیا جاسکے اور لاپتا ہونے والے افراد کو تلاش کیا جاسکے۔
فلسطینی اتھارٹیز کے مطابق ایک ہفتے میں غزہ پر اسرائیلی بم حملوں میں اب تک 2000 فلسطینی شہری شہید کیے جاچکے ہیں۔ غزہ کی ناکہ بندی کے باعث ایندھن، پانی اور خوراک کے ذخائر تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔
اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو زبردستی علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنے کے عمل کو خوف ناک قرار دیا ہے جب کہ امریکا نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ عام شہریوں کو مارنے سے گریز کرے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔