درندہ صفت اسرائیل کا فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کا اعتراف

غزہ: درندہ صفت اور سفاک ملک اسرائیل نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف کارروائی میں 5 فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے تصدیق کی کہ 7 اگست کو شمالی غزہ کے قریب فلسطینی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 5 بچے شہید ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوجی عہدیداروں نے دفاعی حکام کے برعکس یہ جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی بچوں کی شہادت مزاحمت پسند تنظیم کے راکٹ حملے سے ہوئی۔ اسرائیل کے فضائی حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے تھے اور گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی مظالم کا دورانیہ نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط ہے اور اس دوران بڑی تعداد میں مسلمانوں کو شہید کیا جاچکا ہے، جن میں مرد، عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔