دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، منہ توڑ جواب دیں گے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کاہ ہے کہ دشمن پاکستان کو اور خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، منہ توڑ جواب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، انھوں نے عید اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں اور افسروں کے ساتھ منائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے حوصلےاورعزم کوسراہا، آرمی چیف نےکنٹرول لائن پرآپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔