اسلام آباد لڑکا لڑکی تشدد کیس، ملزم کی ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد میں لڑکا لڑکی پر جنسی تشدد کیس کے حوالے سے بڑی خبر یہ ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریک ملزم عمر بلال مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شریک ملزم عمر بلال مروت کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے اسے دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ملزم کی جانب سے شیر افضل مروت جب کہ مدعی کی جانب سے حسن جاوید شورش نے کیس کی پیروی کی۔ مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزم اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے پولیس کو 10 ستمبر تک چالان جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔