سابق ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین کا مبینہ اغوا

کراچی: سابق ہاکی اولمپئن اصلاح الدین کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور بعدازاں چھوڑ دیا گیا۔
نجی ٹی وی کو اصلاح الدین نے بتایا کہ دوپہر کو گلستان جوہر میں دوست کی والدہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے مسجد گیا تھا، گاڑی سے اترا3ملزمان نے پکڑا اور دھکے دے کر گاڑی کی پچھلی سیٹ پرلٹادیا، دو ملزمان کے پاس اسلحہ موجود تھا۔
اصلاح الدین کے مطابق ملزمان سے میں نے کہا تم کیا چاہتے ہو، گاڑی چاہیےتو لےجاؤ، ملزمان ایک سے سوا گھنٹے تک کراچی کے مختلف علاقوں میں گھماتے رہے جب کہ ملزمان نےجیب سےموبائل، پرس 15ہزار روپے بھی نکال لیے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان صفورہ چورنگی کے قریب خالی جگہ پرگاڑی سے دھکا دے کر گاڑی لے کر فراہوگئے، گلستان جوہر تھانے اور15 کو فون کیا ہے، پولیس کی ٹیمیں میرےساتھ جائے وقوع کا بھی معائنہ کررہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔