اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے، آج سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد: نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے، آج 4 بجے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار بطور وفاقی وزیر خزانہ کل صبح 10 بجے حلف اٹھائیں گے۔
گزشتہ روز اسحاق ڈار گزشتہ روز 5 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے۔
وطن واپس پہنچنے پر اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس آگیا ہوں، پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس بھنور میں پھنسا ہے اس سے نکالیں۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ قائد نواز شریف اور وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی ذمے داری دی ہے، 1998 اور 2013 میں بھی ملک کو معاشی بھنور سے نکالا تھا۔