جیتنے والے آزاد امیدوار 72 گھنٹوں میں (ن) لیگ کی حمایت کریں گے، اسحاق ڈار

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات 2024 میں جیت حاصل کرنے والے آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں سابق وزیر خرانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں عام انتخابات میں کامیابی سیمٹنے والے امیدواروں نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں آزاد امیدواروں کے لیے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں، آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران امیدواران اہم اعلان کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں واحد سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی، قبل ازوقت اور متعصبانہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے جب کہ ہم الیکشن کمیشن کے مکمل سرکاری نتائج کے منتظر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔