اسحاق، نثار کی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ: الیکشن ایکٹ میں ترمیم منظور

اسلام آباد: اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان کی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی۔
آرڈیننس کے مطابق منتخب نمائندہ 60 دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہوجائے گی۔ آرڈیننس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ایسے نمائندوں کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔
خیال رہے چوہدری نثار قومی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تھے، تاہم پنجاب اسمبلی کا انتخاب جیت گئے تھے، چوہدری نثار نے ابھی تک اسمبلی میں آ کر حلف نہیں لیا اور نہ ہی کبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ن لیگ کے اسحاق ڈار بھی سینیٹر ہیں لیکن اجلاس میں نہیں آتے، وہ لندن میں مقیم ہیں، گزشتہ دنوں سینیٹ الیکشن میں بھی انہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔