کیا ہفتے کے روز کی تعطیل ختم ہونے والی ہے؟

اسلام آباد: ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے پر وفاقی حکومت نے غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے کے حوالے سے تمام وزارتوں سے رائے مانگ لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وزارتوں سے رائے ملنے پر وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق ہفتے کے دن کی چھٹی سے ملنے والے نتائج خاطر خواہ نہیں، چھٹی ختم کرنے پر غور عیدالاضحیٰ کے بعد کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔