کیا پھر اقرا عزیز چونکا دینے والا کردار نبھانے جارہی ہیں؟

کراچی: ڈرامہ سیریل جھوٹی میں بے باک اور چیلنجنگ کردار نبھانے والی اقرا عزیز ایک بار پھر شائقین کو چونکا دینے والے کردار کے ذریعے حیران کرنے جارہی ہیں۔ ایک تھی لیلیٰ نام سے آنے والے اس پروجیکٹ کی کاسٹ میں اقرا عزیز اور یاسر حسین کے علاوہ فیصل قریشی، نیر اعجاز، فریحہ جبین، گل رعنا شامل ہیں۔
اقرا کے شوہر یاسر حسین کی ہدایت کاری میں بننے والی مرڈر مسٹری سیریز کو فائزہ افتخار نے تحریر کیا ہے۔ یہ ڈرامہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نشر کیے جانے والی سیریز کی طرح 5 سے 6 اقساط پر مبنی ہوگا جب کہ ایک تھی لیلیٰ نامی اس سیریز کو اکتوبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس سیریز کے حوالے سے یاسر نے لکھا کہ پہلی مرتبہ سپر اسٹار کے لیے ہدایت کاری کرنے جارہے ہیں، ساتھ ہی یاسر نے لکھا کہ کچھ کچھ ہوتا ہے انجلی تم نہیں سمجھو گی۔
اس پروجیکٹ سے قبل یاسر کوئل ڈرامے کی بھی ہدایت کاری کرچکے ہیں جس میں منشا پاشا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اس کے علاوہ لگڑ بگھے کے نام سے پروجیکٹ میں بھی یاسر حسین نے ہدایت کاری کررہے ہیں۔
قبل ازیں علی معین کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل جھوٹی میں یاسر حسین اور اقرا عزیز ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے اور اس سیریل میں دونوں کے کردار کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ اقرا اور یاسر دونوں نے ہی اس میں منفی کردار ادا کیے تھے۔ اس ڈرامہ سیریل کو شائقین سے خوب پذیرائی ملی تھی۔

اس ڈرامے کے فوری بعد ہی دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔