ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، جہاں ان کے طیارے نے اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا۔
نور خان ایئربیس پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔
اس کے علاوہ ایرانی صدر کا استقبال کرنے والوں میں اسحاق ڈار، محسن نقوی، عطا تارڑ، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو شامل تھیں۔
پاکستان آمد پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ایرانی صدر کو پھول پیش کیے جب کہ اس موقع پر توپوں کی سلامی دی گئی اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔
ایرانی صدر جس طیارے پر پاکستان آئے، اس کا نام میناب ایران میں اسکول پر حملے میں شہید بچوں کے نام پر رکھا گیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد امریکا ایران ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا ہے، وہ اپنے دورے میں ثالثی کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔