ایرانی وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کا اعلان، سفرا 26 جنوری سے ذمے داریاں سنبھالیں گے

اسلام آباد/ تہران: پاک ایران کے درمیان تعلقات معمول پر آنے لگے، کشیدہ صورت حال میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے سفیر 26 جنوری سے دوبارہ اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین عامر عبدالحیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔