ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی اور قطری ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اس دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے پہلوؤں سے متعلق امور پر مثبت پیش رفت ہوئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ پیش رفت لیک لوزرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے ہوئی اور اس موقع پر فریقین نے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق اگلی ملاقات سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی رسوم کے بعد جلد از جلد طے کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔