امریکا سے کشیدگی، ایران کا بڑے پیمانے پر بحری مشقوں کا آغاز

تہران: امریکا کی نیوی کے ساتھ کشیدگی پر ایران نے بڑے پیمانے پر بحری مشقوں کا آغاز کردیا۔
ایرانی فوج نے بحیرۂ عمان میں جنگی مشقوں کا آغاز کردیا، جس میں تمام مسلح افواج حصہ لے رہی ہیں، چند روز قبل بحیرۂ عمان میں امریکی اور ایرانی بحری جنگی جہاز آمنے سامنے آگئے تھے۔ ایران کا کہنا تھا کہ تہران نے تیل بردار بحری جہاز پر امریکی فورسز کے قبضے کی کوشش ناکام بنائی تھی، ثبوت کے طور پر جھڑپ کی ویڈیوز بھی جاری کی گئی تھیں۔
جنگی مشقوں کو ذوالفقار چودہ سو کا نام دیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق مشقوں کا مقصد کسی بھی بیرونی جارحیت کے دوران اپنی صلاحیت کو جانچنا ہے۔ مشقوں میں ایرانی جنگی طیارے، ڈرونز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور آبدوزیں شامل ہیں۔
تہران نے جنگی مشقوں کے لیے ایک ملین مربع کلومیٹر کا وسیع علاقہ چُنا ہے جو خلیج عمان کی ساحلی پٹی کے ساتھ آبنائے ہرمز تک جا پہنچتا ہے، ان مشقوں کی اہمیت ایرانی فوج کے مشینی دستوں کی شمولیت نے بڑھا دی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔