ایران میں سیلاب سے تباہی: 18 افراد جاں بحق، سیکڑوں بے گھر

تہران: ایران کے جنوبی صوبے فارس میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، کم از کم 18 افراد جاں بحق اور سیکڑوں بے گھر ہوگئے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد بننے والے سیلابی ریلے نے فارس کے شہر استہبان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، خشک سالی سے متاثرہ صوبے میں سیلابی کیفیت کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
گورنر فارس یوسف کاریگر کے مطابق رضا کاروں نے سیلابی صورت حال میں پھنسے 55 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جب کہ 6 افراد تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے ایران بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
خیال رہے کہ مارچ 2018 میں بھی ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 44 افراد اپنی زندگی سے محروم ہوگئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔