پاکستانیوں کیلیے خوشخبری، ٹک ٹاک کا تخلیق کار پورٹل متعارف

کراچی: پاکستان میں سماجی ذرائع ابلاغ کی مقبول ایپ ٹک ٹاک نے تخلیق کار پورٹل متعارف کرادیا۔
ٹک ٹاک (TikTok) نے پاکستان میں تخلیق کار (کریئٹر)پورٹل متعارف کرادیا ہے جہاں کریٹرزکے لیے مواد کی تیاری کے لیے درکار تمام تربیتی وسائل ایک جگہ پر دستیاب ہیں۔ اس پورٹل تک ٹک ٹاک اکاؤنٹ @tiktokcreatorspakistan کے ذریعے رسائی ہوسکتی ہے۔
پورٹل پر ویڈیوز کا ایک سلسلہ دستیاب ہے جو کریٹرزکو اپنی ویڈیوز کو اگلے درجے تک لے جانے میں مدد کی غرض سے رہنمائی، تجاویز اور ترکیبیں فراہم کرتا ہے۔کرییٹر پورٹل کی مدد سی کریٹرزکو قصہ گوئی (storytelling)، کمیونٹی تشکیل دینے اور تخیلاتی اثرات پرمشتمل ماڈیولز تک رسائی ملے گی جن کا مقصد پلیٹ فارم پر مواد کی تخلیق کو متاثرکن اور متنوع بنانا ہے۔
ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز پر ایک تفصیلی ماڈیول بھی دستیاب ہوگا تاکہ پاکستانی کریٹر ناظرین اُنہیں بہتر طور پر سمجھ سکیں اور مواد تخلیق کرتے ہوئے اُن پر عمل پیرا ہوسکیں۔
نئے فیچر سے ناصرف پلیٹ فارم پر مواد کا معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جاسکے گا کہ ٹک ٹاک محفوظ مقام ہے جہاں صارفین خوشیاں تقسیم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے آتے ہیں۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ کریئیٹر ٹک ٹاک کی دل و جان ہیں جو ایپلی کیشن کو ایک خوشگوار جگہ بناتے ہیں اور جہاں لاکھوں افراد تفریح کرنے کے ساتھ اور بہت کچھ سیکھنے کے لیے بھی آتے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ کون شخص کتنی بڑی شخصیت ہے، ٹک ٹاک تمام افراد کو ناظرین تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آج کے دور میں اگرچہ کریٹر بننے کے لیے محض چند بٹن دبانے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ایک کریٹر کی حیثیت سے ترقی کی منازل طے کرنے میں وقت، لگن اور تعلیم بے حد ضروری ہے۔ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر مختلف ٹولز، تجزیات، اثرات اور تخلیقی خیالات کے ساتھ مواد بنانے کے لیے حکمت عملی بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔