انٹرن شپ کیوں ضروری ہے

لائبہ خان

کسی بھی صنعت کو سمجھنے کے لئے کم از کم تین ماہ سے ایک سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے نوجوان گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن کے بعد جب ان عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں تو اس وقت ان کی عمر 22 سے 25 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ عملی زندگی کے آغاز سے پہلے وہ ایک خیالی دنیا میں رہ رہے ہوتے ہیں۔ ان کے ذہن میں خیال ہوتا ہے کہ انہوں نے ایک نامور تعلیمی ادارے سے بہت بڑی ڈگری حاصل یا کورس مکمل کیا ہے ان کا تعلیمی ریکارڈ بھی بہت شاندار ہے لہذا کمپنیاں ان کا نہیں بلکہ وہ کمپنی کا انتخاب کریں گے۔

جب کہ ایسا عملی زندگی میں بہت کم ہوتا ہے۔ اچھی نوکری کا حصول ہر ایک کے لئے ممکن نہیں اور اس کے لئے صرف اچھی تعلیم اور اچھے گریڈ ہی کافی نہیں۔ بلکہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ موجودہ نظام تعلیم انڈسٹری کی ہنرمند افرادی قوت کی ضروریات کے عین مطابق نہیں ہے۔ ہر صنعت سے  متعلق کچھ ایسی معلومات ہوتی ہے جو نہ تو میڈیا میں آتی ہیں اور نہ ہی تعلیمی نصاب میں شامل ہوتی ہیں بلکہ یہ معلومات آپ کو صرف اور صرف اس فیلڈ میں جا کر ہی حاصل ہو سکتی ہے۔

انٹرنشپ کی بدولت آپ کو کئی باتوں کا پہلے سے علم ہو جاتا ہے جس کی بدولت آپ کا مستقبل میں قیمتی وقت بچتا ہے اور فیصلہ سازی کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ آپ کو یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ اس وقت آپ کی ذات کے اندر کن صلاحیتوں کی کمی ہے کون سا کورس یا مہارت حاصل کرنا اس شعبے میں کامیابی کے لئے لازم ہے یہ سب باتیں آپ کو مارکیٹ میں انٹرن شپ  کرکے ہی معلوم ہو سکتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔