سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری 40 فیصد اضافے کا اعلان

اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری 40 فیصد اضافہ کررہی ہے۔
نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ملازمین کے ساتھ صحیح طرح ڈیل کی ہے اور 95 فیصد کی تنخواہیں بڑھارہے ہیں، آخری وقت میں ہم نے میڈیا کو بھی بلایا تھا تاکہ نوٹیفکیشن جاری ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ 16 گریڈ کے لیے ملازمین سے بات چیت ہورہی تھی، جب نوٹیفکیشن کا وقت آیا تو یہ لوگ چاہ رہے ہیں کہ 22 گریڈ تک بڑھایا جائے، 17 سے 22 گریڈ کے درمیان بہت بڑا فرق پیدا ہوجاتا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مرکزی ملازمین کا 95 فیصد بنتا ہے، 3 لاکھ 73 ہزار لوگوٕں کی تنخواہیں ہم اوسطاً 40 فیصد بڑھانے کو تیار ہیں، یہ لوگ مزید 5 فیصد چاہتے ہیں جس سے اربوں روپے کا فرق پڑتا ہے، 3 لاکھ 70 ہزار لوگوں کی تنخواہوں میں 60 فیصد کا فرق ہے، 40 فیصد تنخواہیں ہم فوری بڑھانے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے آدھی تنخواہیں لے رہے ہیں اور یہ صوبوں کا مسئلہ ہے، ہم صوبوں میں احکامات جاری نہیں کرسکتے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔