لڑکے کا ٹیلیفون پر نسوانی آواز میں کرکٹرز سے شرارت کا دلچسپ قصہ

کراچی: ماضی میں لڑکے نے کیسے نسوانی آواز میں ٹیلی فون پر پاکستانی کرکٹرز سے شرارت کی، اس کا دلچسپ قصہ شاہد آفریدی نے بیان کردیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ماضی کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ کسی لڑکے سے لڑکی سمجھ کر باتیں کرتے رہے۔
اس واقعے کا ذکر شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجر میں بھی کیا ہے، تاہم ماضی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران جب شاہد آفریدی سے اس دلچسپ واقعے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس وقت جب موبائل بہت مہنگے تھے اور وہ کسی لڑکی کو اتنا پسند کرنے لگے تھے کہ آسٹریلیا سے کارڈ خرید کر اس سے باتیں کرتے تھے۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ فون پر بات کرنے والے شخص کی آواز جو بظاہر لڑکی کی لگتی تھی وہ اتنی خوبصورت تھی کہ میں آسٹریلیا جیسے اتنے دور ملک سے بات کرتا تھا کیوں کہ اس وقت ہمارے پاس موبائل نہیں تھے لہٰذا کارڈ خرید کر ہوٹل میں بیٹھ کر فون ملاتے تھے اور گھنٹوں باتیں کرتے تھے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جب وہ لڑکی عید والے دن مجھ سے گھر پر ملنے آئی تو پتا چلا کہ جس سے بات کرتا رہا وہ لڑکی نہیں لڑکا تھا جو لڑکی کی آواز بنا کر ان سے بات کرتا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے اس لڑکے کو دوسرے کئی کھلاڑیوں کے لیے استعمال بھی کیا اور پھر کئی کھلاڑیوں نے اس لڑکے کو لڑکی سمجھ کر شادی کی پیشکش بھی کردی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔