بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 5 دہشت گرد جہنم واصل
اسلام آباد: بلوچستان میں 5 دہشت گرد جہنم واصل، 3 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی ار کے مطابق 29 اور 30 اگست کی رات کو ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں تین الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ کلیئرنس آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ ان گھناؤنے جرائم کے تمام ذمے داروں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا جائے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔