کراچی، انسداد منشیات کے لیے بڑا فیصلہ!
کراچی: ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف سندھ ہیڈ کوارٹر میں کراچی کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ترجمانوں کے ساتھ کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں پولیس، رینجرز، کوسٹ گارڈ، پاکستان کسٹم اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام نے بشمول اے این ایف افسران کے ساتھ مل کر کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس ڈائریکٹر جنرل اے این ایف محمد عارف ملک کی سربراہی میں ہوئی اور فورس کمانڈر بریگیڈیئر منصور احمد جنجوعہ نے شرکاء کو کانفرنس کے انعقاد اور مقاصد پر بریفنگ دی۔ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام اور دیگر شرکاء نے اپنے اداروں کی طرف سے کانفرنس میں منشیات کی اسمگلنگ اور مقامی طور پر منشیات کی فراہمی کو روکنے کے لیے جوائنٹ آپریشن کی حکمت عملی تشکیل دی گئی جو مستقبل میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے اور پاکستان سے اس لعنت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی۔