کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس دیا، ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس ڈائریکٹری 2018 جاری کردی۔
مالی سال 2018 کے دوران ٹیکس کلیکشن میں سندھ بازی لے گیا اور پہلے نمبر پر آیا۔ فائلرز زیادہ ہونے کے باوجود پنجاب ٹیکس کلیکشن میں دوسرے نمبر پر آیا۔
سندھ سے 44.91 فیصد، پنجاب 34.99، اسلام آباد 14.77، کے پی کے 3.54، بلوچستان 1.67 اور گلگت بلتستان سے 0.12 فیصد ٹیکس جمع ہوا۔
کراچی سے سب سے زیادہ 209 ارب 10 کروڑ 71 لاکھ 38 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا۔ کراچی جنوبی سے 114 ارب 22 کروڑ 99 لاکھ 55 ہزار، کراچی وسطی سے 9 ارب 5 کروڑ 93 لاکھ 71 ہزار روپے، کراچی شرقی سے 34 ارب 9 کروڑ 25 لاکھ روپے ٹیکس جمع ہوا۔
اسلام آباد سے 204 ارب 14 کروڑ 86 لاکھ 73 ہزار روپے، فیصل آباد سے 16 ارب 26 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار روپے، گوجرانوالا سے 7 ارب 92 کروڑ 62 لاکھ 64 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا۔
مالی سال 2018 کے دوران ارکان پارلیمان کی ٹیکس تفصیلات بھی جاری کردی گئی جن کے مطابق ٹیکس ادا کرنے والے سیاستدانوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سرفہرست رہے جنہوں نے 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس ادا کیا۔


وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے، شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 595 روپے، ریاض فتیانہ نے 11 ہزار روپے ٹیکس دیا، فرخ حبیب نے ایک لاکھ 83 ہزار 727 روپے ٹیکس دیا۔


رانا ثناء اللہ نے 13 لاکھ 88 ہزار 275 روپے، حماد اظہر نے 5 کروڑ 94 لاکھ 42 ہزار 700 روپے، اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے اور شیخ رشید نے 5 لاکھ 79 ہزار 11 روپے ٹیکس دیا۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 1 لاکھ 83 ہزار 9 سو روپے، نور عالم خان نے 30 ہزار 458، عمر ایوب نے 2 کروڑ 60 لاکھ 55 ہزار 517، بلاول بھٹو زرداری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے، آصف علی زرداری نے 28 لاکھ 89 ہزار 455 روپے اور حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے ٹیکس ادا کیا۔


وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے 48 لاکھ 18 ہزار 948 روپے اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے10 لاکھ 22 ہزار184 روپے ٹیکس ادا کیا۔ مراد علی شاہ نے ایسوسی ایشن آف پرسنز کی صورت میں بھی 63 لاکھ 54 ہزار 761 روپے ٹیکس دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔