بھارتی فوجی کا اپنے چار ساتھیوں کو قتل کرنے کا اعتراف

نئی دہلی: بھارت کے صوبے پنجاب کے علاقے بھٹنڈا کے ملٹری اسٹیشن پر چار فوجیوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 12 اپریل کو بھٹنڈا کے ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ سے 4 فوجی ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد ایک فوجی اہلکار کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد گرفتار کیے جانے والے اہلکار دیسائی موہن نے چاروں فوجیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی ہے۔
پولیس کے مطابق چاروں فوجیوں کو 12 اپریل کو ان کے ملٹری اسٹیشن میں سوتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔
بھارتی فوجی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک فوجی جوان نے پولیس کی تفتیش کے دوران 12 اپریل کو اپنے چار ساتھیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، جس کی وجہ اس نے ذاتی عناد بتائی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ 9 اپریل کو اس نے لوڈڈ میگزین کے ساتھ اسلحہ چوری کیا، جسے اس نے چھپادیا جب کہ 12 اپریل کو اس نے اپنے خفیہ مقام سے ڈیوٹی کے دوران اسلحہ نکالا اور فلور پر جاکر سوتے ہوئے اپنے چاروں ساتھیوں کو قتل کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔