برطانیہ: بھارتی وزیرداخلہ اور آرمی چیف کی گرفتاری کیلیے درخواست

لندن: برطانوی لا فرم نے کشمیریوں کے قتل میں ملوث ہونے پر بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیے لندن پولیس کو درخواست دے دی۔
ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق برطانیہ کی ایک لا فرم نے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج منکڈ اوربھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی گرفتاری کے لیے لندن پولیس ڈپارٹمنٹ کے وار کرائم یونٹ میں درخواست جمع کرادی۔
درخواست کے مطابق اس بات کے متعدد ثبوت موجود ہیں کہ بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کشمیریوں پر مظالم، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اورعام کشمیری شہریوں کے اغوا اور قتل کے ذمے دار ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے آرمی چیف اور بھارتی وزیر داخلہ کے احکامات پر کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں اس لیے انہیں گرفتار کیا جائے۔
لا فرم کے بیان کے مطابق درخواست لندن میٹروپولیٹن پولیس کے وار کرائم یونٹ میں جمع کرائی گئی ہے جس کے ساتھ بڑی تعداد میں ثبوت بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
لافرم نے سال 2020 اور 2021 کے درمیان 2 ہزار شواہد کا جائزہ لیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔