بھارتی کسانوں کی تحریک کے 100 روز مکمل!

نئی دہلی: بھارت میں تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو 100 روز مکمل ہوگئے۔
بھارتی کسانوں نے 100 دن مکمل ہونے پر نئی دلی کے باہر اہم شاہراہ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کسان یونینز کا کہنا ہے کہ احتجاج کے 100 دن ہونے کے بعد کسان تحریک سے حکومت پر اخلاقی دباؤ بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسان تحریک مودی حکومت کو کمزور اور اسے کسانوں کے ساتھ دوبارہ مذاکرات پر مجبور کردے گی۔
کسان یونینز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تین نئے زرعی قوانین کسانوں کے لیے ڈیتھ وارنٹ کی طرح ہیں، مطالبات کی منظوری کی خاطر طویل جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔