بھارت، انتہاپسندوں نے عیدگاہ مسجد کو مندر ٹھہرادیا
نئی دہلی: بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے ایک اور مسجد کو عیدگاہ ٹھہرادیا۔ انتہاپسندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کو مندر قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہرمتھرا کی عدالت میں شاہی عیدگاہ مسجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ہندو انتہاپسند وکلا کے 10 ارکان پر مشتمل گروپ نے دائر کی ہے۔ ہندو انتہاپسند وکیلوں کے گروپ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متھرا عیدگاہ مسجد اصل میں مندر اور لارڈ کرشن کی جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے مسجد میں نماز کی ادائیگی پرفوری اورمستقل پابندی لگانے کی استدعا بھی کی ہے۔
اترپردیش کی گیان واپی مسجد پر بھی انتہاپسند قبضے کی کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں مقامی انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔