مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی
سری نگر: ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں میں تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس کے سب انسپکٹر نے سرکاری رائفل سے گولی مارکر خودکشی کرلی۔
فائرنگ کی آواز سن کر ساتھی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو سب انسپکٹر کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔ سب انسپکٹر کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔
خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت رام دیو سنگھ کے نام سے ہوئی۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے بھیج دیا گیا۔
دھیان رہے کہ پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں اور ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرچکی ہے۔