بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رات ایک بجے پنجاب کے علاقے باغپورانہ کے قریب فضائیہ کا طیارہ ’مگ 21‘ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں موجود پائلٹ بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارہ تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ابھینو چوہدری ہلاک ہوگئے جب کہ حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ معیاری دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بھارت میں آئے روز فضائیہ کے طیارے حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں، اس سے قبل بھی متعدد طیارے گر کر تباہ ہوچکے جب کہ خود بھارتی وزیراعظم مگ 21 کی کارکردگی پر سوال اٹھا چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔