ڈپریشن نے ایک اور بھارتی اداکار کی جان لے لی!

ممبئی: ایک اور بھارتی اداکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔۔۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کہانی گھر گھر کی جیسے مشہور بھارتی سوپس میں کام کرنے والے ٹی وی اسٹار سمیر شرما نے خودکشی کرلی۔


44 سالہ سمیر شرما اپنے ممبئی کے ملاد اپارٹمنٹ کے کچن میں مردہ پائے گئے، جس کی اطلاع اپارٹمنٹ کے چوکیدار نے دی۔
رپورٹ کے مطابق چوکیدار نے کچن کی کھڑکی سے سمیر شرما کو لٹکے دیکھا، جس کی اطلاع اپارٹمنٹ کے لوگوں اور پولیس کو دی گئی۔
پولیس کے مطابق سمیر شرما کی لاش کچن کے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔
ملاد پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر کا کہنا ہے کہ سمیر شرما کے گھر سے خودکشی کرنے کے حوالے سے کوئی نوٹ نہیں ملا، تاہم لاش کو دیکھ کر یہی شبہ ہے کہ خودکشی شاید دو روز قبل کی گئی ہے۔
سمیر شرما کی انسٹاگرام پر ڈپریشن سے متعلق پوسٹ بھی دیکھی گئی ہیں جس کے باعث تصور کیا جا رہا ہے کہ شاید وہ بھی ڈپریشن میں مبتلا تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔