صادق سنجرانی کو اسپیکر لوک سبھا کی بھارت آنے کی دعوت

اسلام آباد/ نئی دہلی: چیۃرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لبے بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے نام خط لکھا ہے، جس میں اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لیے بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔
خط میں بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھارت کی سب سے پرانی پارلیمانی کمیٹی ہے، ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے 100 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں آپ شرکت کریں، ہمارے لیے باعث اعزاز ہوگا اگر اس تاریخی موقع پر آپ بھارت کی پارلیمنٹ کے مہمان بنیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقریبات 4 اور 5 دسمبر کو نئی دہلی میں ہوں گی جب کہ تقریبات کا افتتاح 4 دسمبر کو بھارت کے صدر رام ناتھ کوند کریں گے اور تقریبات کے اختتامی سیشن سے بھارتی وزیراعظم مودی 5 دسمبر کو خطاب کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔