بھارت: ہندو انتہاپسندوں نے بے وجہ مسلمان کو قتل کر ڈالا

نئی دہلی: شائننگ انڈیا کے بوگس نعرے سے ہوا کب کی نکل چکی اور ہر کچھ دنوں بعد بھارت میں ایسا واقعہ رونما ہوتا ہے، جس سے بھارتی انتہاپسندوں کی اصلیت دُنیا کے سامنے آجاتی ہے۔
گزشتہ روز بھی بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہاپسندوں نے چھریوں کے وار کرکے مسلمان نوجوان کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منگلورومیں 23 سالہ مسلمان نوجوان فاضل اپنے دوست کے ساتھ پیدل جارہا تھا کہ ہندوانتہاپسندوں نے بغیر کسی وجہ کے افضل کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورچھریوں پے درپے وار کرکے قتل کردیا۔ ہندو انتہاپسند افضل کے مرنے کے بعد بھی اس کی لاش کو ٹھوکریں مارتے رہے۔
پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود افضل کے قتل میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔