بھارت: اسپتال میں نماز پڑھنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی: بھارتی انتہا پسندی کا ایک اور شرم ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں نماز پڑھنے پر خاتون کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے۔
بھارت کی ریاست اترپردیش میں نماز پڑھنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ خاتون مقامی اسپتال میں داخل اپنے عزیز کی عیادت کے لیے آئی تھیں۔ نماز کا وقت ہونے پر خاتون نے ایک خالی کمرے میں نماز ادا کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس نے اسپتال میں نماز پڑھنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مدھیہ پردیش میں مسلمان ماں اور بیٹے کو ہندوانتہاپسند عورتوں اور مردوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ان پرتشدد کرنے والے مجمع کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔