بھارت میں مسلمان پولیس کیڈٹ پر حجاب کرنے پر پابندی

نئی دہلی: بھارت میں مسلم دشمنی پر مبنی اقدامات ساری دُنیا کے سامنے عیاں ہیں، بھارت میں ایک اور اسلام دشمن فیصلہ کرتے ہوئے مسلمان پولیس کیڈٹ پر حجاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کی حکومت نے مسلمان پولیس کیڈٹ کے حجاب کرنے اور پوری آستین کی قمیص پہننے پر پابندی لگادی۔
کیرالہ حکومت کا کہنا ہے کہ ریاستی اسکولوں کے طلبا کے لیے شروع کیے گئے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ میں شریک طالبات کے حجاب پہننے اور پوری آستین کی قمیص پہننے پر پابندی عائد کردی۔
کیرالہ کے ریاستی حکام کے مطابق یونیفارم میں مذہبی علامات کو استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اورنہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
حجاب پرپابندی کے خلاف ایک مسلمان طالبہ نے کیرالہ کے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے درخواست فیصلے کے لیے ریاستی حکومت کو بھیج دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔