بھارت: برفانی تودہ شہریوں پر آگرا، 19 افراد ہلاک
نئی دہلی: بھارت میں ہمالیہ پہاڑی سلسلے سے برفانی تودہ شہریوں پر آگرا، جس کے نتیجے میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے اب تک برفانی تودے سے 19 لاشیں نکالنے کی تصدیق کی ہے اور 10 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کارروائیوں میں اب تک 32 لوگوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، تاہم موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 روز قبل کوہ پیماؤں کا ایک گروپ اتراکھنڈ میں برفانی تودے کی زد میں آگیا تھا۔