سال رواں کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، 58 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں رواں برس ہونے والی اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتیوں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کی 56 ہزار 500 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ان وارداتوں میں مزاحمت پر 58 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں 269 افراد زخمی ہوئے۔
شہر میں رواں برس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے ذریعے 19 ہزار موبائل فون چھینے گئے۔
کراچی میں چھینی گئی گاڑیوں کی تعداد 104 ہے جب کہ 35 ہزارموٹر سائیکلیں چھینی گئیں اور 1383 گاڑیاں چوری کی گئیں۔
کراچی میں اس سال گھروں میں ڈکیتی کی 303 وارداتوں میں کروڑوں روپے کا سامان لوٹا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔